تھانہ ریس کورس،2 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ ریس کورس نے،2 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار،9 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتےہوئے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں ایلیا پطرس اور زبیر شامل ہیں،ملزمان سے9 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔