شہید ہیڈ کانسٹیبل ارتفاع علی کی آبائی علاقہ سید کسراں میں نماز جنازہ کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) شہید ہیڈ کانسٹیبل ارتفاع علی کی آبائی علاقہ سید کسراں میں نماز جنازہ کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین،ایس ڈی پی او گوجر خان، ایس ڈی پی او سول لائنز،ایس ایچ اوز، دیگر افسران و اہلکاروں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت، افسران نے شہید کی لحد پر پھول رکھے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،راولپنڈی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، شہید ہیڈ کانسٹیبل ارتفاع علی آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہید ہیڈ کانسٹیبل ارتفاع علی کی آبائی علاقہ سید کسراں میں نماز جنازہ کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی،ایس ڈی پی او گوجر خان، ایس ڈی پی او سول لائنز،ایس ایچ اوز، دیگر افسران و اہلکاروں اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، افسران نے شہید کی لحد پر پھول رکھے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،راولپنڈی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، شہید ہیڈ کانسٹیبل ارتفاع علی آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے.

افسران نے شہید ہیڈ کانسٹیبل کے اہل خانہ سے ملاقات کی،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، شہید کی عظیم و لازوال قربانی ناقابل فراموش ہے، راولپنڈی پولیس کے 120افسران فرض کی راہ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔