اسلام آباد(کرائم رپورٹر) آئی جی موٹروے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم جاری موٹروے پولیس کی جانب سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد سپیڈ پر گاڑی چلانے والوں 17 ڈرائیورز کے خلاف خصوصی مہم کے تحت مقدمات درج انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد تیز رفتاری پر قابو پا کر مہلک حادثات سے بچاؤ ہے تیز رفتاری کے خلاف مہم کی عوام میں پزرائی کی جا رہی ہے
عوام الناس سے گزارش ہے دوران سفر حد رفتار کا خیال رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں ۔
