لوگوں کو مہنگائی میں کمی چاہیے اب اکانومی بہتر ہورہی ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو مریم نواز نے کہا اپوزیشن نے بدتمیزی کی، بدتہذیبی کی انہوں نے بنیاد رکھی ہے،اس کا نشانہ اب یہ خود بن رہے ہیں
اس بدتمیزی اور بدتہذیبی نے کچھ نہیں دیا لوگوں میں شعور آگیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ترقی چاہییے، لوگوں کو مسائل کا حل چاہیے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ بدتمیزی، بدتہزیبی اور خدمت میں کیا فرق ہے.

انھوں نے کہا کہ لوگوں کو مہنگائی میں کمی چاہیے اب اکانومی بہتر ہورہی ہے حالات بہتر ہورہے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز