راولپنڈی(کرائم رپورٹر))آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق شہداء پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تقریب، راولپنڈی پولیس کے شہداء کے اہل خانہ اور بچوں کی تقریب میں خصوصی شرکت، سی پی او سید خالد ہمدانی اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے فیملیز کا استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے فیملیز کو خصوصی تیار کردہ گولڈ میڈل دئیے گئے.
گولڈ میڈل شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے اس امر کا اظہار ہے کہ شہداء کی قربانی ناقابل فراموش ہے،تقریب کے انعقاد کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، سی پی او،میرے دفتر کے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں،آپ کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق شہداء پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں راولپنڈی پولیس کے شہداء کے اہل خانہ اور بچوں نے خصوصی شرکت کی .
سی پی او سید خالد ہمدانی اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے فیملیز کا استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے فیملیز کو خصوصی تیار کردہ گولڈ میڈل دئیے گئے، گولڈ میڈل شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے اس امر کا اظہار ہے کہ شہداء کی قربانی ناقابل فراموش ہے،سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ تقریب کے انعقاد کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں، ہر لمحہ شہداء فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں، شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہداء فیملیز ہمیں اپنی فیملی کی طرح عزیز ہیں ان کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے، سی پی او نے شہداء کی فیملی سے بات چیت کی، مسائل دریافت کیے اور افسران کو ہدایات دیں،میرے دفتر کے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں،آپ کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔