اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وفاقی کابینہ میں حالیہ توسیع کے بعد پہلا باضابطہ اجلاس وزیراعظم کی نئے کابینہ اراکین کو خوش آمدید، نیک خواہشات کا اظہار رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بریفنگ، سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ وفاقی کابینہ کا ڈائریکٹوریٹ آف ریلیجیئس ایجوکیشن کو وزارت تعلیم میں شامل کرنے کی منظوری پاکستان اور چین کے درمیان سائبر سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت منظور.
وفاقی کابینہ کی آئی ٹی یو ایکسلیریٹر سینٹر کے قیام کے معاہدے کی منظوری پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے نئے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری کموڈور رضوان علی منور کی بطور کمانڈنٹ پاکستان میرین اکیڈمی تقرری میں توسیع پاکستان رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ کمپنی کے نئے سی ای او کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے فیصلوں کی توثیق.