چکوال (نیوز رپورٹر) مائنز لیبر ویلفیئر گرلز ہائی سکول ڈنڈوت کی نو تعمیر عمارت کا افتتاح کر دیا گیا افتتاح صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی ایم پی اے ملک تنویر اسلم سیھتی ایم پی اے محترمہ مہوش سلطانہ اور معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی شخصیت و مائن اونر راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوت نے کیا اس موقع پر مائن لیبر ویلفیئر کمشنر چوہدری ریاض بھی ہمراہ تھے تفصیلات کے مطابق مائنز لیبر ویلفیئر گرلز ہائی سکول کی نو تعمیر عمارت کا افتتاح کر دیا گیا .
افتتاح صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی ایم پی اے ملک تنویر اسلم سیھتی ایم پی اے محترمہ مہوش سلطانہ اور معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی شخصیت و مائن اونر راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوت نے کیا اس موقع پر چوہدری ریاض مائنز لیبر ویلفیئر کمشنر بھی ہمراہ تھے افتتاحی تقریب سے قبل مہمانان گرامی کو راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوت نے خوش آمدید کہا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر معروف سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوت نے مائنز لیبر ویلفیئر گرلز ہائی سکول کی عمارت کی افتتاحی تقریب کو ایک یادگاری اور تاریخی دن قرار دیا اور صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی جو کہ انہیں دورہ ڈنڈوت کی یاد دلاتی رہے گی.