پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جانب سے الحب آپریشن جاری الہادی دسترخوان کی شراکت سے غریب اور مستحق شہریوں کیلیۓ افطار اور کھانے کا انتظام

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات اور ڈی ایس پی پٹرولنگ چوہدری ذوالفقار علی کی سپرویژن میں طاہر عباس چئیرمین الہادی یوتھ اینڈ ویلفیئر فورم پاکستان کے تعاون سے تقریباً 200 غریب اور مستحق شہریوں کیلیۓ افطار اور کھانے کا انتظام کیا گیا۔ جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ کا کہنا تھا کے پنجاب بھر میں پٹرولنگ پولیس آپریشن الحب کے حوالے سے غریب اور مستحق شہریوں کی خدمت اور امداد کر رہی ہے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کی جاسکے اور پولیس اور عوام میں فاصلوں کو ختم کیا جاسکے۔