راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ مورگاہ نے،گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ گرفتار، ملزمہ سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد۔تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ حنا کو گرفتار کرلیا، ملزمہ حنا سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمدہوئے، برآمد طلائی زیورات میں ہار سیٹ، 2 کڑے، 2 بالیاں اور انگوٹھی شامل ہیں، مورگاہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تمام زاویوں سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا جس نے واردات کا انکشاف کیا، ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھاکہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
