انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کی مطابق راولپنڈی پولیس کے 30 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کی مطابق پولیس افسران و اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کا سلسلہ جاری، راولپنڈی پولیس کے 30 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،ترقی پانے والوں میں 1 لیڈی کانسٹیبل اور 29 کانسٹیبلز شامل ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی اور ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلز کو مبارکباد، عہدہ میں ترقی کے ساتھ آپ کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، سی پی او، امید ہے کہ آپ مزید محنت اور جانفشانی سے فرائض سر انجام دیں گے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کی مطابق پولیس افسران و اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی پولیس کے 30 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،ترقی پانے والوں میں 1 لیڈی کانسٹیبل اور 29 کانسٹیبلز شامل ہیں ترقی پانے والے افسران میں لیڈی کانسٹیبل بختاور یعقوب.

کانسٹیبل محمد رضوان، کانسٹیبل عمران خان، کانسٹیبل منیب خیام، کانسٹیبل ذیشان رمضان، کانسٹیبل بدر السلام، کانسٹیبل محمد ابرار حنیف، کانسٹیبل فاروق حسین، کانسٹیبل خضر حسین، کانسٹیبل صدام حسین، کانسٹیبل عدیل احمد، کانسٹیبل عاطف علی، کانسٹیبل مہتاب حسین، کانسٹیبل حسنین روف، کانسٹیبل ابراہیم اختر، کانسٹیبل ابراہیم نقوی، کانسٹیبل وقار احمد، کانسٹیبل نجم محمود، کانسٹیبل جاوید اقبال، کانسٹیبل فیصل محمود، کانسٹیبل عمر ندیم، کانسٹیبل مظہر عباس، کانسٹیبل منصور سرور، کانسٹیبل وقاص امتیاز، کانسٹیبل عثمان شاہد، کانسٹیبل آصف اقبال، کانسٹیبل فرخ زیب، کانسٹیبل محمد فرقان، کانسٹیبل ثاقب محمود اور کانسٹیبل محمد یاسر شہزاد شامل ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی اور ایس ایس پی آپریشنز نے ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلز کو مبارکباد دی، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ عہدہ میں ترقی کے ساتھ آپ کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا، امید ہے کہ آپ مزید محنت اور جانفشانی سے فرائض سر انجام دیں گے۔