کراچی(نیوز رپورٹر) ٹاؤن چیئرمین مورڑو میربحر علی اکبرکی جانب سے سانحہ جعفر ایکسپریس پر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ٹاون چئیرمن علی اکبر نے کہا کہہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے یہ آپریشن کامیاب ہوا میں اور مورڑو میر بحر ٹاون کی عوام پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں اور پاک فوج پر فخر کرتے ہیں کہ وہ اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرکے ہمارے ملک پاکستان کی حفاظت کر رہے ہیں۔ انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے.
پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں ایک تاریخ رقم کی ہے، پاک فوج نے کم سے کم نقصان میں بہترین کارکردگی دکھائی، ہمارے جوانوں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ جس پر ایس ایس جی کمانڈوز اور پاک فوج کے افسران و سپاہیوں کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ یہ بارڈر پر جاگتے ہیں تو ہم چین کی نیند سوتے ہیں اور دہشتگردوں سے محفوظ ہیں۔ جعفر ایکسپریس سانحہ پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور دہشت گرد عناصر کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کیمپ آفس ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میربحر ٹاؤن سے ڈپٹی کمشنر آفس ڈسٹرکٹ کیماڑی تک نکالی گئی ریلی کے اختتام پر ٹاؤن چیئرمین علی اکبر نے یو سی چیئرمینز، یو سی وائس چیئرمینز، بلدیاتی نمائندگان، ٹاؤن افسران و ملازمین اور عوام کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔