کراچی(کرائم رپورٹر)بینک الفلاح کے سابق سی ای او عاطف محمد خان کے 540 ملین کے خرد برد کے معاملے میں اداکارہ نادیہ حسین کو تصدیق کے بغیر ڈائریکٹر ایف آئی اے پر 50 لاکھ روپے کا الزام لگانا مہنگا پڑ گیا معاملے کی انکوائری کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم نے نادیہ حسین سے رابطہ کر لیا ایف آئی اےنے فیک کال کے حوالے سے ائندہ ہفتے اداکارہ کو بیان قلم بند کرنے کے لیے بلوایا ہے ایف آئی اے نے اداکارہ کے خلاف ایف آئی اے کو بدنام کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے.
ایف آئی اے نے ابھی تک خاتون اداکارہ کو گرفتار نہیں کیا اس حوالے سے اداکارہ نادیہ حسین نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ کرنے سے قبل فراڈ کال سے متعلق انہوں نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا تھا تاہم ایف آئی اے نے انہیں ائندہ ہفتے انکوائری کے لیے بلایا ہے کہ اپنا بیان ریکارڈ کروائیں یاد رہے کہ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر ایک اڈیو میسج شیئر کر دیا جس میں الزام لگایا تھا .
کہ ان سے ایف آئی اے نے ان کے شوہر کو چھوڑنے کے لیے 50 لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے نادیہ حسین نے مزید کہا کہ کسی شخص نے ڈائریکٹر ایف آئی اے بن کر انہیں فون کیا اور 50 لاکھ روپے مانگے جس پر انہوں نے انکار کر دیا تو اسے دھمکیاں دی گئی کال کے حوالے سے انہوں نے مقدمہ درج نہیں کروایا تا ہم ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت کی تھی سارے معاملے کے حوالے سے انہوں نے ایف ائی اے کو آگاہ کر دیا تھا.