راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ روات ںے،شہری کو اغواء کر کے قتل کرنے والے 3 اشتہاری مجرمان گرفتار،مجرمان نے لین دین کے تنازعہ پر مقدر خان کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ اکتوبر 2024 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کو اغواء کر کے قتل کرنے والے 3 اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار مجرمان میں بلال، امیر خان، اور اسماعیل شامل ہیں،مجرمان نے لین دین کے تنازعہ پر مقدر خان کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ اکتوبر 2024 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا،روات پولیس نے ہیومین انٹیلی جینس سمیت تمام زرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ گرفتار مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،مجرمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
