ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی جر ائم کی تفتیش کے حوالے سے میٹنگ ۔

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی جر ائم کی تفتیش کے حوالے سے میٹنگ پولیسنگ کو بہتر بنانے کے لئے روائتی تفتیش کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی مد نظر رکھیں، گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان کیاجائے، تمام افران اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں نبھائیں تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آ ف پولیس انوسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ نے سنگین جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقادکیا،میٹنگ میں زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی.

ایس ایس پی انو سٹی گیشن نے راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا گیا، انہوں نے افسران کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات کیں، سنگین جرائم کے انسداد اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا ئیں،عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے تفتیش کو میرٹ پر یکسو کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائیں اور مجرمان کو زیادہ سے زیادہ عدالتوں سے سزائیں دلوائیں، جرائم پیشہ گروہوں کے عدم گرفتار ارکان کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری ملزمان کی زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں کی جائیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.