مراکش کشتی حادثے میں ملوث ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)مراکش کشتی حادثے میں ملوث ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے گجرانوالہ زون کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان کی شناخت محمد اجمل اور ذوالفقار احمد کے نام سے ہوئی ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں کوٹ مومن اور گجرات سے گرفتار کیا گیا
ملزم محمد اجمل انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا اہم کارندہ ہے۔

گرفتار ملزم بدنام زمانہ انسانی سمگلر فہدی گجر کا قریبی ساتھی ہے ملزم نے عمران اقبال نامی متاثرہ شہری سے اسپین بھجوانے کے نام پر 20 لاکھ روپے بٹورےملزم نے شہری کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کی کوشش کی۔
دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا جس میں متعدد پاکستانی شہریوں کی موت واقع ہوئی عمران اقبال نامی شہری کو کشتی حادثے میں ریسکیو کر لیا گیا تھا جبکہ گرفتار ملزم ذوالفقار احمد سال 2015 سے مفرور تھا ملزم کا نام مطلوب انسانی سمگلرز میں شامل تھا ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کی غرض سے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا ملزم نے شہری کو لیبیا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے
ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .

ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہےانسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں
کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہےملک کے تمام ائرپورٹس پر تعینات افسران ایجنٹوں کے گرفتاری کے لئے کڑی نگرانی کر رہے ہیں معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کی ٹیمیں انسانی سمگلنگ کے متاثرین سے مسلسل رابطے میں ہیں انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا.