اسلام آباد( کورٹ رپورٹر)ضلعی عدالت اسلام آباد میں جعلی پاسپورٹس، ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کا معاملہ ایف آئی اے 25 طلباء عدالت میں پیش کردیئےملزمان پر پاسپورٹس ٹیمپرڈ کرکے برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ھونے کی کوششوں کا الزام ہے ، ذرائع نے بتایا کہ برٹش ہائی کمیشن کیجانب سے وزارت خارجہ کو ملزمان کیخلاف درخواست دی گئی تھی وزارت خارجہ کی درخواست پر ایف آئی اے کیجانب سے ملزمان کیخلاف کاروائی کی گئی ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا ملزمان کے وکلاء کا عدالت میں ایف آئی اے کے افسران کا شکوہ ہے .
وکیل ملزمان نے کہا کہ یہ طلباء کو پکڑ کر لے آئے ہیں جبکہ یہ معصوم ہیں۔ اصل جعل سازی ایجنٹ نے کی ھے وہ ایجنٹس سارے ایف آئی اے والے پکڑتے ہی نہیں کس کے بعد تفتیشی افسر نے کہا کہ یہ ملزمان ہیں یہی اصل بینیفیشری ہیں۔ یہی گیم کرکے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ایجنٹس کہتے ہیں 50/60 لاکھ کی گیم ھے۔ یہ خوشی خوشی دیتے ہیں ، یہ طلباء ہیں بچے تو نہی ہیں۔انکو نہی پتہ کہ “گیم” کیا ھوتی ھے؟ تفتیشی افسر نے تفتیش کیلیئے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کے بعد عدالت نے تفتیش کیلیئے 02 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔