اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )وفاقی حکومت نے کروڑوں روپے کی چینی بیرون ملک بھجوانے کی اجازت دینے والے وفاقی وزیر رانا تنویر کو چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کی کمیٹی کا پھر سربراہ بنا دیا ،حکومت چینی کا ریٹ کم ک نہ کر سکی ر یٹ کم کر نے کے دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے ذرائع کے مطابق چینی ایکسپورٹ کرنے کے معاملے، میں وفاقی وزیر رانا تنویر سیکرٹری صنعت و پیداوار نے شوگر ما فیاسے مبینہ ساز باز سے ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔ اور اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ ملک میں خصوصا رمضان میں چینی کی کمی واقع نہیں ہوگی اور نہ ہی اس کے ریٹ میں اضافہ کیا جائے گا لیکن رمضان کی کے ساتھ ہی شوگر مافیا اور ذخیرہ اندوزوں نے چینی کا ریٹ بڑھا دیا، وفاقی حکومت چینی کا ریٹ کم کرنے میں ناکام رہی.
