راولپنڈی(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق دہشت گرد حملوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں زخمی ہونے والے غازی پولیس افسران کے لیے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تقریب کا انقاد.
سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر سمیت دیگر افسران اور راولپنڈی پولیس کے غازیوں کی شرکت افسران نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے غازی پولیس افسران کے لیے خصوصی تیار کردہ سلور میڈل دئیے.
قبل ازیں شہداء کی فیملیز کو بھی خصوصی تیار کردہ گولڈ میڈل دئیے گئے تھے پولیس افسران نے غازی پولیس افسران سے بات چیت کی اور ان کے بے مثال حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ
آپ نے ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی پروا کیے بغیر فرائض ادا کیے، آپ سب ہمارے محسن ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں زخمی ہونے والے پولیس افسران ہمارے ہیرو ہیں، ہم ہر موقعہ پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں غازی پولیس افسران ہمارا فخر ہیں، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ان کی ویلفیئر کے لیے تمام تراقدامات اُٹھائے جارہے ہیں.