اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر کاروائیاں انسانی سمگلنگ کے شکار سفیان علی نامی مسافر سے پوچھ گچھ جاری ایک اور کاروائی میں ساؤتھ افریقہ سے پاکستان ڈی پورٹ ہونے والا محمد رفیع نامی مسافر گرفتار سفیان علی نامی مسافر فلائٹ نمبر PK 746 کے ذریعے موریطانیہ سے پاکستان پہنچا جبکہ محمد رفیع نامی مسافر نے فلائٹ نمبر FZ 337 کے ساؤتھ افریقہ سے پاکستان پہنچا امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا جس پر مسافروں سے تفتیش کی گئی ابتدائی تفتیش کے مطابق سفیان علی نامی مسافر چند ماہ قبل فیصل آباد ائرپورٹ سے سینیگال وزٹ ویزہ پر گیا تھامسافر کا تعلق گوجرانوالہ سے ہےمسافر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ساجد چاہل نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا.
مسافر نے مذکورہ ایجنٹ کے ساتھ 35 لاکھ روپے کے عوض یورپ جانے کے معاملات طے کیے تاہم ایجنٹ نے ابتدا میں مسافر کو سینیگال پہنچایا اور بعد ازاں موریطانیہ بھجوایا موریطانیہ پہنچ کر ایجنٹوں نے غیر قانونی طور کشتی کے راستے مسافر کو یورپ بھجوانے کی کوشش کی مسافر نے کشتی کے راستے سفر کرنے سے انکار کر دیا اور واپس آ گیا مسافر کو مزید تفتیش اور ایجنٹوں کی نشاندھی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے
جبکہ محمد رفیع نامی مسافر کو ساوتھ افریقہ سے جعلسازی کی وجہ سے ڈی پورٹ کیا گیا ملزم گزشتہ 18 سال سے ساؤتھ افریقہ میں مقیم تھا ملزم نے سال 2022 میں افریقہ کا سکونتی سرٹیفکیٹ حاصل کیا ملزم مارچ 2025 میں پاکستان واپس آیا .
تاہم پاکستان سے ساؤتھ افریقہ واپسی پر اورٹامبو ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے مسافر کے سفری دستاویزات ضبط کر لیے مسافر کو سفری دستاویزات ضبط کرنے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا گیا مسافر کو ضروری قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے .