اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر سعد بن نذیر کی شہادت پر خاندان اور سے اظہار تعزیت شہید سعد بن نذیر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی اہلیہ کے بھانجے تھےسردار یوسف کی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے بھی اظہار تعزیت . وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا وطن کی خاطر قربانیاں دینے والے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو قوم یاد رکھے گی ان جری جوانوں کی قربانیوں کی بدولت ملک امن کا گہوارہ بن رہا ہےپاک فوج اس ملک کے بقا کی ضامن ہے ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے انہوں نے کہا میجر سعد شہید کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ییں.
