راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کا راولپنڈی میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز ڈی جی آر ڈی اے نے تین ہاؤسنگ سکیموں ایٹین ہاؤسنگ سکیم، ٹاپ سٹی اور گندھارا ہاؤسنگ سکیم میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا یہ اقدام پلانٹ فار پاکستان کا حصہ ہے جو کہ موسم بہار میں درخت لگانے کی ایک بڑی مہم ہے اس مہم کے تحت صوبے بھر میں پندرہ ملین پودے لگائے جائیں گے راولپنڈی میں اس مہم کے آغاز پر ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے درخت لگائے مہم کا مقصد ہوا کے معیار کو بہتر بنانا، کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنا اور سبزہ زار کو فروغ دینا ہے
ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کیا کہ شجرکاری مہم راولپنڈی کو صاف ستھرا اور سرسبز شہر بنانے میں کردار ادا کرے گی درخت ہمارے ماحولیاتی نظام کے لیے ضروری ہیں یہ مہم راولپنڈی کے شہری منظرنامے میں پائیداری کو فروغ دینے کی جانب ایک ضروری قدم ہے آئندہ مہینوں میں مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر درخت لگانے کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو اس مہم میں حصہ لینے اور اس کی حمایت کرنے کی ترغیب دی گئی ہے.