تھانہ کلر سیداں چند روز قبل اپنے دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ کلر سیداں نے،چند روز قبل اپنے دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم ارسلان نے سابقہ رنجش پر چھریوں کے وار سے اپنے دوست عبدالرحیم کو قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چند روز قبل اپنے دوست کو قتل کرنے والے ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا، ملزم ارسلان نے سابقہ رنجش پر چھریوں کے وار سے اپنے دوست عبدالرحیم کو قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی تھی،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں چند روز قبل درج کیاگیا، کلرسیداں پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔