راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات پٹرولنگ پوسٹ للّہ موڑ پر روڈ سیفٹی مہم کے پیش نظر شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی پٹرولنگ جہلم سید ذوالفقار گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کیۓ۔ اس تقریب کا مقصد شہریوں میں روڈ سیفٹی کی افادیت کو اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ نے شہریوں کو روڈ سیفٹی کے متعلق بریف کیا اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کو حادثات میں ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔ شہریوں نے پٹرولنگ پولیس کے اس احسن اقدام کو خوب سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ شکریہ ادا کیا۔
