اسلام آباد(کرائم رپورٹر)نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن پاکستان بھر کے شہریوں کے بہتر مستقبل ،شہریوں تک مختلف رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس کی مکمل معلومات، ممبرشپ اور انہیں بہترین انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی نے این پی ایف ڈائریکٹرز کو پاکستان بھر کے پولیس افسران اور شہریوں تک این پی ایف کے تمام پراجیکٹس کی معلومات پہنچانے اور انہیں مستفید کرنے کے لئے ہدایات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت این پی ایف ڈائریکٹرز کے ساتھ اہم اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا،ایم ڈی این پی ایف نے تمام ڈائریکٹر ز کی کارکردگی ،این پی ایف پراڈکٹس اور پاکستان بھر میں جاری ویلفیئر پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا،انہوں نے تمام افسران کو این پی ایف کے پنجاب، حیدرآباداور خیبرپختونخوا میں رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس سے محکمہ پولیس کے افسران اور شہریوں کو مستفید کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن پاکستان بھر کے پولیس افسران اور شہریوں کے بہتر مستقبل ،شہریوں تک مختلف رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس کی مکمل معلومات، ممبرشپ اور انہیں بہترین انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے،نیشنل پولیس فاونڈیشن کے ان پراجیکٹس سے پا کستان بھر کے تمام پولیس افسران اور شہری استعفادہ حاصل کر سکیں گے،انہوں نے تمام افسران کو دن رات ایک کر کے دئیے گئے ٹائم فریم میں ٹاسک پورا کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔