اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ فیصل آباد نے یونان کشتی حادثے 2024 میں ملوث بدنام زمانہ گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار ، گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ملزمان کی شناخت مشتاق احمد اور محمد توصیف کے نام سے ہوئی ملزمان کو منڈی بہاؤالدین اور میانوالی سے گرفتار کر لیاملزم مشتاق احمد شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا
ملزم یونان میں ہونے والے المناک کشتی حادثے میں بھی ملوث پایا گیا ہے گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ کے ذریعے حاصل شدہ غیر قانونی رقم مختلف بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرتا رہا.
ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ سے رابطے میں تھا ملزم بیرون ملک بھجوانے کے نام پر شہریوں سے حاصل کردہ بھاری رقوم انسانی سمگلروں کو ٹرانسفر کرتا تھا۔گرفتار ملزم سال 2023 سے اشتہاری ہے اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل سرگودھا میں بھی انسانی سمگلنگ کے تحت مقدمات درج ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے دیگر قریبی رشتہ دار بھی انسانی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ملزم کا بھائی اور بھابھی پہلے سے ہی گرفتار ہیں ملزم کے دیگر ساتھی یاسر بلال، مختار، محمد نواز کے خلاف بھی سال 2023 اور 2025 سے متعدد مقدمات درج ہیں ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں .