وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا مدینہ منورہ میں حج انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا مدینہ منورہ میں حج انتظامات کا جائزہ وفاقی وزیر کو ڈائیریکٹر حج مدینہ نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی ڈائیریکٹر حج نے بریفنگ میں کہا کہ اس مرتبہ سو فیصد حجاج کرام کی رہائشیں مدینہ مرکزیہ میں ہوں گی اس مرتبہ پاکستانی حجاج کو فائیو سٹار ہوٹلوں میں بھی رہائشیں دی جائیں گی . جس کے بعد وفاقی وزیر کی نا مکمل انتظامات کو جلد از جلد سعودی تعلیمات کے عین مطابق مکمل کرنے کی ہدایت .

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لئیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں وفاقی وزیر کی وزارت مذہبی امور کے عملے کو ہدایت حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے.