اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق اورایس ایس آپریشنزکا مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ مختلف مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو بریف کیا،شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق اورایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان نے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا،ڈیوٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے افسران سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی،شہر یو ں کی حفاظت کو یقینی بنا نے کے لئے ہر ممکن اقداما ت کئے جا رہے ہیں.
ڈیوٹی پوائنٹس پر فرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں سمیت خواتین پولیس افسران کو بہترین فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی،اس موقع پر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران کسی بھی امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں، شہر یو ں کی جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی کوتا ہی ہر گزبرداشت نہیں کی جا ئے گی.