اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا 23 مارچ کے موقع پر پیغام وفاقی وزیر نے یوم پاکستان کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان دھرتی سے عہد الفت کی تجدید کادن ہے 23 مارچ ہماری ملی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے تعمیر پاکستان کے لئے آج بھی تحریک پاکستان والےجذبے کی ضرورت ہے قوم قرارداد پاکستان منظور کرنے والے عمائدین کو خراج عقیدت پیش کرتی ہےآج ہم آزاد ہیں لیکن یہ آزادی بہت سی قربانیوں،کاوشوں اور محنتوں کا ثمر ہے.
انہوں نے کہا قرارداد پاکستان کی طرح آج قرارداد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے23 مارچ تحریک آزادی اور شہداء تحریک کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بھی دن ہےحسن اتفاق ہے کہ23 مارچ کو مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے ملت اسلامیہ کو اپنی منزل کا سراغ ملا اورآج مسلم لیگ ہی کی قیادت میں ہم نے اس منزل کو بازیافت کیا گزشتہ ایک سال میں جہاں پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے حکومت ، فوج ، سلامتی کے اداروں اور عوام نے قربانی دی، وہاں اقتصادی خوشحالی اور ترقی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے پوری یک سوئی کے ساتھ پیش رفت کی پاکستان کا سفر بتدریج جاری ہے ۔
انہوں نےمزید کہا اس مرحلے میں قوم کے ہر فرد کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، بحیثیت قوم ہم نے پاکستان کے موجودہ چیلنجز کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دینا ہےآج کے دن ہم نے تجدید عہد کرنا ہے کہ، ہم نے ایک بار پھر قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو دور جدید کی ترقی یافتہ ریاست بنانا ہےاللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کو سلامت تاقیامت رکھے اور اسے مستقبل کی عظیم ترقی یافتہ مملکت بنائے۔(آمین)