تھانہ گوجرخان ،چند روز قبل گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ گوجرخان نے،چند روز قبل گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے 3 ملزمان گرفتار،ملزمان سے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 11 تولے طلائی زیورات برآمد،ملزمان سے مسروقہ رقم 2 لاکھ 80 ہزار روپے، موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چند روز قبل گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت عاطف، سعد اور جاوید کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان سے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 11 تولے طلائی زیورات برآمد،ملزمان سے مسروقہ رقم 2 لاکھ 80 ہزار روپے، موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرمحمد نبیل کھوکھر کاکہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔