راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران بازاروں میں ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کے لئے راجہ بازار سمیت دیگر بازاروں میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ھے، آپریشن ٹنچ بازار ، چکری روڈ ، اڈیالہ روڈ ، راجہ بازار ،کمرشل مارکیٹ اور صادق آباد کے علاقوں کے علاوہ ضلع بھر میں کیا گیا .
اس موقع پر سڑک پر بیجنے کی غرض سے رکھا گیا سامان کپڑے ، سٹال ، ریڑھیاں اور دیگر ٹھیلے وغیرہ کو سڑک سے ہٹوایا گیا اور سڑک کو ٹریفک کے لئے کھلوانے کے ساتھ ساتھ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف 100 سے ایف آئی آرز کا اندراج بھی کیا گیا ، اس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران عوام الناس کو بہترین سفری سہولیات دینے کے پیش نظر ٹریفک پولیس متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے اس سلسلے میں تجاوزات سمیت غلط پارکنگ .
ون وے کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ھے تاکہ آخری عشرے کے دوران ٹریفک کے بہاؤ کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کو بہترین ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کوشاں ہے شہری معاونت اور رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 051-9274843 پر رابطہ کریں ۔