ممبر مرکزی مجلسِ عاملہ پاکستان مسلم لیگ (ن)،سابق وفاقی وزیر،ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال ملک کی ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ راحمد محی الدین سے ملاقات

چکوال(کرائم رپورٹر)ممبر مرکزی مجلسِ عاملہ پاکستان مسلم لیگ (ن)،سابق وفاقی وزیر،ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال ملک کی ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ راحمد محی الدین سے اہم ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں میجر (ر) طاہر اقبال ملک نے چکوال میں حالیہ قتل اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں اور بالخصوص چکوال شہر میں چھپڑ بازار اور محلہ فاروقی میں افغانیوں کی جانب سے مقامی افراد پر بہیمانہ تشدد پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ بالخصوص غیر ملکیوں کو چکوال کا پر امن ماحول خراب کرنیکی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی،جس پر ڈی پی او چکوال نے تمام معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی اور یقین دہانی کروائی کہ چکوال پولیس امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلیئے بھرپور کوشاں ہے