پاکستان تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کے لیے پرائیویٹ میڈیا کو کوریج سے منع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پرائیویٹ چینجلز کی ڈی ایس این جیز کو جلسہ گاہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں کسی بھی پرائیویٹ چینل کے کیمرا مین کو کوریج کی اجازت نہیں ہے۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ جلسے کی کوریج صرف سرکاری ٹی وی چینل کر سکتا ہے، تمام ٹی وی چینلز کو کوریج کی سہولت سرکاری ٹی وی چینل سے لینا ہو گی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے آج ہونے والے جلسے کے لیے عمران خان نے رات گئے خصوصی آڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا اور لوگوں سے جلد از جلد اسلام آباد پہنچنے کی اپیل کی تھی۔