تھانہ وارث خان، انعام کا لالچ دے کر پرچی جواء کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ وارث خان نے ، انعام کا لالچ دے کر پرچی جواء کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انعام کا لالچ دے کر پرچی جواء کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان میں فیصل اور عادل شامل ہیں، ملزم فیصل سے 02 عدد چھٹہ نمبرات، رقم وٹک 1300 روپے اور موبائل فون جبکہ ملزم عادل سے 02عدد چھٹہ نمبرات، رقم وٹک 700روپے، اور موبائل فون برآمدہوا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی جرائم کی جڑ ہے، سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔