راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ روات نے،شہریوں کو بلیک میل کر کے کار اور رقم ہتھیانے والے 02 ملزمان گرفتار،چھینی گئی الٹو کار اور رقم 7 ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کو بلیک میل کر کے کار اور رقم ہتھیانے والے 02 ملزمان کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شاہد اور زاہد کے نام سے ہوئی،ملزمان سے چھینی گئی الٹو کار اور رقم 7 ہزار روپے برآمدہوئے،ملزمان نے خاتون سمیت 3 افراد کی ویڈیو بنائی اور بلیک میل کرتے رہے، متاثرہ افراد روات کے علاقہ میں موجود تھے کہ ملزمان زبردستی انہیں ساتھ لے گئے اور ویڈیو بنا کر بلیک کیا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کاکہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
