اسلام آباد(سی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر آپ نے بے تکی توجیہات تراشنا شروع کر دی ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ وہ جو لندن پلان سے اقتدار میں آیا، اسے ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے، کسی شک یا غلطی میں نہ رہیں، تم ہار چکے ہو کیونکہ تم نے قوم کو بے وقوف بنایااقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر آپ نے بے تکی توجیہات تراشنا شروع کر دی ہیں۔ وہ جو لندن پلان سے اقتدار میں آیا، اسے ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے۔ کسی شک یا غلطی میں نہ رہیں، تم ہار چکے ہو کیونکہ تم نے قوم کو بے وقوف بنایا، کرپٹ ترین اور نااہل ترین حکومت بنائی۔