وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی ڈی جی حج مکہ کے دفتر میں حج مشن حکام کیساتھ تفضیلی میٹنگ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی ڈی جی حج مکہ کے دفتر میں حج مشن حکام کیساتھ تفضیلی میٹنگ اب تک کے انتظامات کے حوالے سے وفاقی وزیر کو بریفننگ
وفاقی وزیر کو منی، مزدلفہ ،عرفات اور مشاعر میں حجاج کے لئیے کیے گئے انتظامات کے متعلق بریفنگ دی گئی مشاعر میں انتظامات پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے ہدایت کی اس مرتبہ پر حجاج کو مشاعر میں ہر ممکن سہولیات میسر کی جائیں مشاعر میں خصوصی نگرانی تحت انتظامات مکمل کیے جائیں اور تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں اس مرتبہ بلخصوص مشاعر کے مقام پر حجاج کو کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ماضی میں حج مشن کے ویلفیئر سٹاف کو حجاج کیساتھ ہی ان کی رہائشوں پر ٹھہرایا جاتا تھا اس مرتبہ حج 2025 کے موقع پر ویلفیئر سٹاف کے ایک ہزار افراد لئیے منی میں علیحدہ رہائش کا انتظام کیا گیا ہے.

وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا حج معاونین کو حج سے قبل سعودی حج تعلیمات کے مطابق تربیت دی جائے گی حج 2025 میں منی میں قائم حجاج کی خیمہ بستی میں سپلٹ ائیر کنڈیشنر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی
منی میں حجاج کے خیموں میں ضرورت کے ساز و سامان کے لئیے شیلف کی سہولت بھی میسر ہوگی،منی میں حجاج کرام کو تین وقت کے کھانے کے ساتھ ساتھ علیحدہ سےدو لنچ باکس بھی مہیا کیے جائیں گے
حج مشن عملہ ایک ٹیم ورک کے طور پر اپنے فرائض انجام دے،بشمول میرے تمام سٹاف نے مل کر خدمت کے جذبے سے حجاج کی فلاح و بہبود کے لئیے کام کرنا یے،مکہ مکرمہ، مزدلفہ، منی، عرفات،مشاعر، و دیگر مقامات اس کے ساتھ سفری سہولیات،خوراک،رہائش غرض کسی بھی سطح پر حج مشن عملے کی جانب سے ذرا سی کوتاہی بھی ناقابل برداشت ہوگی حج مشن میں شامل جس فرد کے ذمے جو ڈیوٹی ہوگی اسی سے وہاں کی پوچھ گچھ ہوگی.

انہوں نے مزید کہا اگر کوئی غیر ذمہ داری یا لاپرواہی برتی گئی تو اسی ذمہ دار کے خلاف کاروائی ہوگی ہماری یہ اولین ترجیح ہونی چاہیے کہ ،حجاج تمام مناسک حج بغیر تکلیف و پریشانی کے ادا کر سکیں حج مشن کا تمام سٹاف، افسران حج 2025 کو حجاج کرام کے لئیے معیاری ،سہولیات سے آراستہ،پرسکون اور محفوظ حج بنانے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں حجاج اللہ کے مہمان ہیں ان کی خدمت ہم سب کا فرض یے اور اس خدمت کا اجر اللہ تعالیٰ دنیا میں بھی عطا کریں گے اور آخرت میں بھی.