تھانہ کہوٹہ ےقتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ کہوٹہ نےقتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان گرفتار، اشتہاری محمد سعید نے گلی پختہ کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے فروری 2023 میں افزا بی بی کو قتل کر دیا تھا،اقدام قتل کے مقدمہ میں اشتہاری اویس نے زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے حفیظ کو زخمی کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار اشتہاریوں میں محمد سعید اور اویس شامل ہیں، اشتہاری محمد سعید نے گلی پختہ کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے فروری 2023 میں افزا بی بی کو قتل کر دیا تھا، اشتہاری کے 9 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں،اقدام قتل کے مقدمہ میں اشتہاری اویس نے زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے حفیظ کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ نومبر 2024 میں درج کیا گیا اشتہاری کے 3 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ گرفتار اشتہاریوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،قتل اوراقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔