راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ہدایات اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع چکوال راجہ شکیل احمد کی زیرنگرانی پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور پر دیہی علاقے کے مکینوں میں مفت ہیلمت تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر اور ڈاکٹر ظہیر عباس میڈیکل آفیسر مائننگ ھسپتال چوآ سیدن شاہ نے خصوصی شرکت کی ہیلمٹ تقسیم کے بعد معززین علاقہ اور روڈ سیفٹی والنٹیئر سے خصوصی طور پر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ان کو ون ویلنگ اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کے نقصانات اور لائیسنس اور ہیلمٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اور شرکاء کی تقریب کے اختتام پر کھانے سے تواضع کی گئی۔ پٹرولنگ پولیس کے اس احسن اقدام کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔
