وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال پر اظہار تعزیت تاج حیدر کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا، مصدق ملک تاج حیدر پیپلز پارٹی کے اہم اور معزز رہنما تھے، جنہوں نے اپنے کردار سے عوام کی خدمت کی، وزیر موسمیاتی تبدیلی مرحوم کی خدمات جمہوریت اور عوامی مفادات کے لیے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی . رتاج حیدر ایک محنتی اور سچے پاکستانی تھے، جنہوں نے اپنے علم اور عمل سے معاشرتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

اس غمگین موقع پر سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور دعائیں اللہ تعالیٰ مرحوم تاج حیدر کو جنت میں بلند مقام دے، اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے.