اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے بعد اب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروادی۔
عدم اعتماد کی تحریک مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی رانا مشہود، سمیع اللہ خان ، میاں نصیر اور دیگر نے جمع کروائی جس پر اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔
قواعد و ضوابط کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیر اعلی پنجاب اب صوبائی اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے اور اسپیکر 14 روز کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ (ن) کے 122 اراکین اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے 6 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کا جانا ٹھہر چکا ہے۔