اسلام آباد سٹیٹ افس غریب سرکاری ملازمین کے لیے ڈریکولا ….؟

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)مزور اور چھوٹے درجے کے سرکاری ملازمین کے اوپر کرائے پر کمرہ دینے کے الزام لگا کر الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا دھندا شروع جی سکس2 میں غریب یو ڈی سی کا کوارٹر کینسل کرنے پر جوائنٹ سیکرٹری وزارت ہاؤزنگ کا تحقیقات کا حکم اسٹیٹ افس کا عملہ کھلے کعابے کھانےلگا سٹیٹ آفس کےعملہ نےمبینہ ملی بھگت کر کےچھوٹےسرکاری ملازم کواہلخانہ سمیت جی سکس ٹومیں سرکاری کوارٹر سے باہرنکال کرسامان گلی میں پھینک دیا۔اختیارات کےناجائز استعمال اورغریب سرکاری ملازم کی شکایت پرجوائنٹ سیکریٹری ہاوسنگ اینڈورکس غیاث احمدنےنوٹس لیتے ہوئےمعاملہ کی فوری انکوائری کاحکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ذرائع نے کیپٹل نیوز پوائینٹ کو بتایاگیاہے کہ سرکاری ملازم چھپن سالہ محمد ارشادنےسیکریٹری وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کو منگل کودرخواست دی ہے کہ وہ جی سکس ٹو کی گلی نمبر اٹھارہ میں واقع سرکاری کوارٹرنمبر ایک سو پانچ بی کا الاٹی ہے اورکئی دہائیوں سے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مذکورہ سرکاری کوارٹرمیں مقیم تھا .

جسے چند مہینے قبل سٹیٹ آفس کے عملہ نےرابطہ کرکے دھمکی دی کہ اس نےاپنا سرکاری مکان کرایہ پردے رکھا ہےدراصل سٹیٹ آفس کا عملہ ملی بھگت کرکے کسی اور کواسے الاٹ کرنا چاہتاتھا جس پرمیں نےانہیں بتایاکہ وہ اپنی اہلیہ شائستہ ارشاد اورایک بیٹی کے ہمراہ مقیم ہےاورکسی کواس نے سرکاری گھر کرایہ ہرگزکبھی بھی نہیں دیا جس پراس نے سٹیٹ آفس میں اپنا نکاح نامہ بھی جمع کروایااور بتایاکہ اسکے محلہ میں بعض لوگ اسے غریب اور کمزورسمجھ کراسے الاٹ شدہ کوارٹر کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں.

جووہ اپنے کسی رشتہ دار کوسٹیٹ آفس کےعملہ سے مبینہ ملی بھگت کرکے الاٹ کروانا چاہتے ہیں اوراس پر الزام لگا رہے ہیں کہ اس نے کوارٹر کرایہ پر دے رکھا ہے جبکہ حقائق اسکے بالکل برعکس ہیں آٹھ اپریل کو جونہی وہ دفتر ڈیوٹی پر گیا تو سٹیٹ آفس کے عملہ نے کواراٹرپردھاوا بولا اور اسکے اہلخانہ کوزدوکوب کیاجس سےاسکی بیمار اہلیہ کی بھی طبعیت بھی مذیدخراب ہوگئی تو اسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے سٹیٹ آفس کے عملہ نے گھر کا سارا سامان نکال کر باہر پھینک دیا۔جس پرجوائنٹ سیکریٹری وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس غیاث الدین نے سٹیٹ آفس کی مبینہ ملی بھگت کیوجہ سے بزرگ سرکاری ملازم کو الاٹ سرکاری مکان سے غیرقانونی طورپر بیدخکی کاسخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ انکوائری کاحکم دیدیا ہے۔