راولپنڈی(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے ٹیکسلا میں انسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد، ممبر صوبائی اسمبلی محسن ایوب خان، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی، ایس ڈی پی او ٹیکسلا،ٹیکسلا سرکل کے ایس ایچ اوز،طلباء، پولیس افسران سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت، شرکاء نے منشیات کے نقصانات اور راولپنڈی پولیس کے انسداد منشیات آپریشن کے حوالے سے شہریوں کو آگاہ کیا.
ایس پی پوٹھوہار نے حکومت پنجاب کے منشیات کے خلاف اقدامات اور راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے ٹیکسلا میں انسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا،آگاہی واک میں ممبر صوبائی اسمبلی محسن ایوب خان، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی، ایس ڈی پی او ٹیکسلا،ٹیکسلا سرکل کے ایس ایچ اوز،طلباء، پولیس افسران سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے منشیات کے نقصانات اور راولپنڈی پولیس کے انسداد منشیات آپریشن کے حوالے سے شہریوں کو آگاہ کیا، ایس پی پوٹھوہار نے حکومت پنجاب کے منشیات کے خلاف اقدامات اور راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا.
ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، نوجوان نسل کو تباہی کی جانب دھکیلنے والے منشیات سپلائرز قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں، ممبر صوبائی اسمبلی محسن ایوب خان کا کہنا تھاکہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے مطابق منشیات کے خاتمے کے لیے راولپنڈی پولیس کے ساتھ ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف اس جنگ میں راولپنڈی پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے،واک کے بعد نجی یونیورسٹی میں انسداد منشیات سیمینار کا انعقاد،ایس پی پوٹھوہار نے طلباء و طالبات کو منشیات کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا.
ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے طلباء و طالبات کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل قوم کا مستقبل ہے جسے محفوظ بنانا ہماری ذمہ داری ہے، صحت مند ذہن سے ہی صحت مند معاشرہ کا قیام ممکن ہے، طلباء و طالبات کی جانب سے پولیس افسران کے لیکچرز میں خصوصی دلچسپی کا اظہار،طلباء و طالبات کا منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے راولپنڈی پولیس کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار،تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولیس افسران کو شیلڈز پیش کی گئیں۔