اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف اور صدر لوکاشینکو کی مشترکہ پریس کانفرنس پاکستان اور بیلاروس کا دوطرفہ تجارت و اقتصادی تعاون سے حقیقی استفادے کا عزم ، وزیراعظم کا کہنا ہے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی وزیراعظم نے بیلاروس کے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر شکریہ ادا کیا شہباز شریف نے منسک شہر کی خوبصورتی اور صفائی کی تعریف کی.
وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروسی صدر کی دعوت کو فیملی ری یونین جیسا قرار دیا نواز شریف اور لوکاشینکو نے دوطرفہ دوستی کو پروان چڑھایا، صدر لوکاشینکو کا 2015 کا دورہ پاکستان تعلقات میں اہم سنگ میل تھا،
دوطرفہ تعلقات پر مفید بات چیت اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے،ایم او یوز کو عملی معاہدوں میں بدلنے کی ضرورت ہے،بیلاروس صدر کی قیادت میں ملک نے نمایاں ترقی کی ، زرعی، صنعتی، معدنیات، مشینری اور ٹیکسٹائل میں تعاون بڑھایا جائے گا پاکستان زرعی ملک ہے، 65 فیصد دیہی آبادی زراعت سے وابستہ ہے بیلاروس کے زرعی آلات سے زرعی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی.
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر، شراکت داری کے وسیع امکانات پاکستانی ہنرمندوں کے لیے بیلاروس میں مواقع پر اظہار تشکر کیا بیلاروس میں مقیم پاکستانی ترقی و ترسیلات میں کردار ادا کریں گےٹیکسٹائل کے شعبے میں بی ٹو بی تعاون بڑھانے پر زور دیا پاکستان، پبلک ٹرانسپورٹ میں بیلاروس سے تعاون کا خواہاں ہے،دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت خوش آئند ہے.
صدر لوکاشینکو کا شہباز شریف کے دورے پر خیرمقدم انہوں نے کہا بیلاروس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہےپاکستان، بیلاروس بزنس فورم تجارت کے فروغ میں سنگ میل قرار ،دوطرفہ تجارت و اقتصادی تعاون کے حقیقی مواقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا.