وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری کا پہلے اوورسیز کنونشن پر ویڈیو پیغام

اسلام آباد
وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری کا پہلے اوورسیز کنونشن پر ویڈیو پیغام

ہم پاکستانی، ہمارا پاکستان،وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی عون چوہدری نےکہا کہ

میرا یہ پیغام اپنے محنتی اور پیارے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہے،

اوورسیز پاکستانی دن رات محنت اور جدوجہد کرتے ہیں اور اپنے پیاروں سے دور رہتے ہیں،

اوورسیز پاکستانیوں کے دل آج بھی پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ

وازرت اوورسیز پاکستانی 13،14 اور 15 اپریل کو اسلام آباد میں پہلا اوورسیز
کنونشن منعقد کرانے جا رہی ہے،

آئیں عہد کریں کہ ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک اور امن کی مثال قائم کریں گے،