وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی بلاول بھٹو زرداری کو دوبارہ چیئرمین پیپلز پارٹی منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی بلاول بھٹو زرداری کو دوبارہ چیئرمین پیپلز پارٹی منتخب ہونے پر مبارکباد . وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا بلاول بھٹو کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونا پارٹی قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہےبلاول بھٹو زرداری مدبر، باصلاحیت اور وژنری رہنما ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا بلاول بھٹو کی قیادت میں جمہوریت اور عوامی حقوق کا وقار بڑھا ہے .

سردار محمد یوسف کی پیپلز پارٹی کے نومنتخب سیکرٹری جنرل ہمایوں خان کو مبارکباد ندیم افضل چن کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہارسردار محمد یوسف کی نومنتخب قیادت کے لیے کامیابیوں کی دعا وفاقی وزیر مذہبی امور نے پیپلز پارٹی کی اندرونی جمہوریت کے تسلسل کو سراہا.