پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی پارٹی انتخابات میں کامیاب اُمیدواروں کو مبارکباد

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے انٹرا پارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام اُمیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے، ممبر قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا “بلاول بھٹو زرداری کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری پارٹی ان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے، بلاول بھٹو زرداری صرف پارٹی ہی نہیں بلکہ ملک کے نوجوانوں، عوام اور ایک روشن پاکستان کی امید ہیں، بلاول بھٹو زرداری عوام کے حقوق کے لیے مسلسل آواز بلند کرتے آ رہے ہیں اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے اُن کی جدوجہد قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل، بنیادی انسانی حقوق، اور آئینی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،”پیپلز پارٹی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے اصولوں پر گامزن ہے۔ یہی نظریہ ہماری سیاست کا بنیادی ستون ہے،انہوں نے مزید کہا “صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا.