چیف جسٹس یحیی افریدی سے ترکی اور ایران کے سفراء کی الگ الگ ملاقات

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ترکی اور ایران کے سفراء کی الگ الگ ملاقات چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دونوں سفراء کو سپریم کورٹ آمد پر ویلکم کیا ترکی اور ایران سے عدالتی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی چیف جسٹس کی ایرانی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ایرانی سفیر نے چیف جسٹس آف ایران کی جانب سے مبارکباد اور دعوت نامہ پیش کیا ترکی کے سفیر نے چیف جسٹس ترکی کا خیرسگالی پیغام پہنچایا.

چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ضلعی عدلیہ کو بھی عدالتی تعاون کا حصہ بنایا جائے ترکی کے عدالتی تجربات، AI ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نظام سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ترکی کی شریعت اکیڈمی کے ساتھ تعاون کو سراہا گیا
اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے ادارہ جاتی روابط مضبوط بناتے ہیں ملاقات میں ثقافتی ورثے اور عوامی سطح پر باہمی احترام کو بھی سراہا گیا چیف جسٹس نے دونوں سفراء کو یادگاری تحائف پیش کیے ترکی اور ایران کے سفراء نے بھی چیف جسٹس کو یادگاری شیلڈز پیش کیے گئے عدالتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا.