وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی ناردرن گیس کمپنی ہیڈ آفس لاہور کا دورہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی ناردرن گیس کمپنی ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیامینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے کمپنی کے معاملات پر جامع بریفنگ دی علی پرویز ملک نے کمپنی کے انتظامیہ کے ساتھ ایس این جی پی ایل اور پیٹرولیم سیکٹر کے اہم چیلنجز پر تبادلہ خیال کیاعوام کو گیس کی فراہمی مؤثر بنانا حکومت کی ترجیح ہے.

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا گیس سپلائی چین میں بہتری کے لیے سسٹم میں جدت لانے کی ضرورت ہےسیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن مومِن آغا بھی اس موقع پر موجودسپلائی چین کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر بھی بات چیت کی .