اسلام آباد(نیوز رپورٹر)قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار میں تعطل کیوں آیا؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبہ 2018 سے 2022 تک فعال رہا، تاہم جولائی 2022 میں ٹیل ریس سرنگ میں رکاوٹ کی وجہ سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی، وزارت آبی وسائل کا تحریری جواب
مرمت کی بعد اگست 2023 میں نیلم جہلم سے بجلی پیداوار دوبارہ شروع ہوئی مگر سرنگ میں خرابی کے باعث پھر بجلی پیداوار بند ہوگئی ، وزارت آبی وسائل
نیلم جہلم ہائیڈرو منصوبے کی ہیڈ ریس ٹنل کی کل لمبائی 48 کلو میٹر ہے جو ڈیم سائٹ سے 9.8 کلومیٹر کے فاصلے پر خرابی پیدا ہوئی، وزارت آبی وسائل
نیلم جہلم پاور پلانٹ کی بندش سے قومی خزانے کو سالانہ 42 ارب روپے کے خسارے کا خدشہ ہے، وزارت آبی وسائل
جبکہ دوسری جانب ملک میں چینی کی کتنی پیداوار ہوئی ؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
ملک بھر شوگر ملز میں 60.25 ملین میٹرک ٹن گنے کی کرشنگ کی گئی، وزارت فوڈ سیکیورٹی کا تحریری جواب
گنے کی کرشنگ سے ملک بھر میں 5.76 ملین میٹرک ٹن سے زائد چینی کی پیداوار ہوئی، وزارت فوڈ سیکیورٹی
ملک بھر میں گزشتہ 5 سالوں کے 431 ملین میٹرک ٹن سے زائد گنے کی پیداوار ہوئی، وزارت فوڈ سیکیورٹی کا تحریری جواب