تھانہ ریس کورس سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ ریس کورس نے،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم 22 ہزار روپے، 02 موبائل فون اوراسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عمر خان، امیر گل اور اویس شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 22 ہزار روپے، 02 موبائل فون اوراسلحہ برآمدہوا،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔